پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے لیے گھروں اور سولر سسٹمز کی فراہمی جاری رکھے گی، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر اور سولر سسٹمز فراہم کر رہی ہے، وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق شہید بینظیر بھٹو کا مشہور وعدہ تھا کہ پارٹی عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان فراہم کرے گی، اور سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی صرف گھر ہی نہیں بلکہ ہر گھر میں سولر سسٹم بھی فراہم کرے گی تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے اور مالکانہ حقوق خواتین کے نام منتقل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 لاکھ متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مفت شمسی توانائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور مستقبل میں واش فیسلٹیز بھی ان گھروں میں شامل کی جائیں گی تاکہ عوام کی سہولیات بہتر ہوں اور مشکلات میں کمی آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter