کراچی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔
100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں 524 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 495 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں اس وقت مجموعی طور پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ روز بھی ابتدائی سیشن میں تیزی دیکھی گئی تھی، تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس میں کمی واقع ہوئی تھی۔
دوسری جانب زرمبادلہ کی منڈی میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 72 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار معیشت سے متعلق مثبت توقعات اور ممکنہ اصلاحات کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں سرگرم ہیں، تاہم عالمی مالیاتی رجحانات اور ڈالر کی قیمت میں تبدیلیاں بھی مارکیٹ کے مستقبل پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔