اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث سنگین سماجی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک کی آبادی میں سالانہ اضافہ اتنا زیادہ ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی پوری آبادی کے برابر ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آبادی میں غیر معمولی اضافہ صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی شعبوں کے لیے خطرناک دباؤ پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی کی کمی کی وجہ سے آبادی کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، اس لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اس چیلنج کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ زیادہ بچوں کی پیدائش نہ صرف زچہ و بچہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بھی سست کر دیتی ہے۔ ان کے مطابق ترقی برقرار رکھنے کے لیے آبادی کا متوازن ہونا ناگزیر ہے۔
بہنیں صرف اسلیے بچی ہوئی ہیں کہ عمران خان پھر روئیں گے، میری بہنوں کو اندر کردیا، عطا تارڑ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی معیشت اور بنیادی سہولتوں پر بوجھ ڈال رہی ہے، جب کہ ہمارے خطے میں ورکنگ ویمن کی شرح بھی کم ہے، جو اس مسئلے کو مزید گھمبیر بناتی ہے۔ عطا تارڑ نے تجویز پیش کی کہ آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر ورکنگ گروپ تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔
