کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں قومی پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، جو 13 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق اس مہم کے دوران تقریباً 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

latest urdu news

اس مہم میں بچوں کو پولیو کی ویکسین کے علاوہ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی تاکہ بچوں کی صحت بہتر ہو سکے۔ ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 20 سے 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی نے والدین سے خاص اپیل کی ہے کہ وہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں تاکہ پولیو جیسے مہلک مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter