منگل, 3 جون , 2025

سمبڑیال میں ن لیگ کی شاندار فتح، عوام نے تخریب کاری کے بیانیے کو مسترد کر دیا،عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں عوام نے مریم نواز کی خدمت کی سیاست پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ کو تاریخی برتری دلائی، جبکہ گالی گلوچ کی سیاست کو رد کر دیا۔

latest urdu news

لاہور،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں عوام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خدمت پر مبنی سیاست کو ووٹ دے کر مسلم لیگ (ن) کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا، مزید تفصیلات اور مکمل تجزیہ کے لیے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شاندار فتح پر ہماری خصوصی رپورٹ پڑھیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پورے پاکستان خصوصاً سمبڑیال کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کل کا دن سازشی بیانیے کی ناکامی کا دن تھا۔ عوام نے گالی گلوچ، فتنہ اور فساد پر مبنی سیاست کو رد کر دیا۔

انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میری پریس کانفرنس سے قبل ایک "رونے دھونے” کا پروگرام بھی چلا، جہاں سلمان اکرم راجہ جیسے معزز وکیل صرف ویڈیوز بنا کر رہ گئے،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریدکے میں بھی مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہوئی تھی اور سمبڑیال کی نشست گزشتہ بار صرف 10 ہزار ووٹوں سے جیتی گئی، جبکہ اس بار مسلم لیگ ن نے 38 ہزار ووٹوں کی ریکارڈ برتری حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو سوشل میڈیا پر بڑھکیں مارنے کی عادت ہے، ان کی کال پر پنجاب سے ایک چڑیا بھی باہر نہیں نکلتی، البتہ خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازمین نکل آتے ہیں، آج وہ مکافاتِ عمل بھگت رہے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے سکیورٹی انتظامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی 27 ہزار 74 مساجد اور 800 کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی، جس کے لیے 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ سرویلنس کے لیے 10 ہزار 464 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ 230 مویشی منڈیوں کی حفاظت کے لیے 4 ہزار سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی پی 52 سمبڑیال کی یہ نشست مسلم لیگ ن نے گزشتہ بار بھی جیتی تھی، تاہم اس بار فرق کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ن لیگ کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی فتح کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے، جسے پارٹی قیادت نے عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter