وزیراعظم شہباز شریف کا انتباہ: آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث آئندہ دنوں میں عالمی تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کو مستحکم رکھا جائے اور عوام پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جائے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان اقدامات سے بچائے گئے اخراجات عوام کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے بھی توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سندھ کابینہ آج اجلاس کرے گی جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے:قطر

وزیراعظم نے زور دیا کہ حکومت معیشت کی مضبوطی اور عوام کی مالی مدد کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور کفایت شعاری اقدامات اسی مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter