161
قومی ائیرلائن انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع جاری ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تنازع کے نتیجے میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ پچھلے چھ روز میں قومی ائیرلائن کی درجنوں پروازیں منسوخ ہوئیں اور 125 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے مسافر پریشان ہیں۔
قومی ائیرلائن انتظامیہ کا الزام ہے کہ ائیرکرافٹ انجینئرز ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز نے کہا ہے کہ وہ نجکاری کے مخالف نہیں بلکہ حامی ہیں، اور ائیرلائن انتظامیہ نے مذاکرات کے لیے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اس تنازع کے دوران سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
