پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 323 روپے 30 پیسے فی لیٹرؔ میں دستیاب ہوگا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیلبھی 11 روپے 19 پیسے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی، پیٹرولیم لیوی میں کمی

نئی قیمتوں کا اطلاقرات 12 بجےسے ہوگا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter