ججوں کا کام انصاف دینا ہے، کسی کو رسوا یا ڈانٹنا نہیں:پرویز رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ججوں کا کام کسی کو ٹکر دینا، رسوا کرنا یا ڈانٹنا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے۔

latest urdu news

جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ صرف دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے جنہیں اعتراض تھا کہ آئین کو ختم کر دیا گیا اور سپریم کورٹ کو ٹکڑے کر دیا گیا، تاہم دیگر ججز نے اپنی ذمہ داری جاری رکھی۔ ان کے بقول، اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ نہ آئین کو نقصان پہنچا اور نہ ہی سپریم کورٹ کو تقسیم کیا گیا۔

عمران خان اقتدار میں آکر 26ویں اور 27ویں ترامیم ختم کریں گے، اسد قیصر کا اعلان

لیگی رہنما نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا حق پارلیمنٹ کو حاصل ہے اور سپریم کورٹ کے ججز بھی آئین کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ دو ججز یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف وہی مقدمے سنیں گے جن میں سرکاری اہلکار یا منتخب نمائندے شامل ہوں اور انہیں رسوا کیا جائے؟ پرویز رشید نے واضح کیا کہ ججز کا کام ہر شہری کو انصاف دینا ہے، نہ کہ ٹی وی کے ٹکر بنوانا یا کسی کو ڈانٹنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی، اور پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ سینیٹ میں 64 اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا اور کسی نے اختلاف نہیں کیا، جبکہ کل کی ترمیم پر صرف تین اراکین نے اختلاف کیا جو جے یو آئی کے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter