پنجگور میں فائرنگ سے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔

ایس پی پنجگور کے مطابق واقعہ پنجگور کے مرکزی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے ولید صالح بلوچ کو ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

latest urdu news

لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن اور ڈی آئی جی مکران سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنر خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ نے ولید صالح بلوچ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے واقعات امن و امان کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا”۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter