پاکستان کی اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت، قتل عام رکوانے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی زمینی جارحیت نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ بھی بن چکی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ غزہ کی عوام کو بھوک اور قحط جیسے سنگین بحران کا سامنا ہے، جس کی ذمہ داری اسرائیلی پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے، اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں انسانی ہمدردی، اخلاقیات اور بین الاقوامی ضابطوں کے برعکس ہیں۔

اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری مداخلت کرے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی مہم رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فلسطینی شہریوں تک بلاتعطل امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انسانی المیے کو روکا جا سکے۔

وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اور ان کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter