پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کر کے نئی تاریخ رقم کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے 2600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کردیا ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وزارت خزانہ نے قرض کی پیشگی واپسی کر کے ملکی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے۔

latest urdu news

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 59 روز کے اندر اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب روپے واپس کیے گئے، جن میں 30 جون کو 500 ارب اور 29 اگست کو 1133 ارب روپے کی خطیر رقم شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمرشل مارکیٹ کا ایک ہزار ارب روپے کا قرض بھی قبل از وقت ریٹائر کردیا گیا ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ قرضوں کی واپسی کے بعد پاکستان کی مالیاتی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کیا ہے، جبکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ذریعے نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر کی وصولی متوقع ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق ان اقدامات کے بعد پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، تاہم قرضوں کی قبل از وقت واپسی ملکی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter