152
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6002 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی جہاں سونا 70 ڈالر کم ہو کر 4013 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
