پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع، نوٹم آج سہ پہر جاری ہوگا، بھارت نے بھی پاکستانی طیاروں پر اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے

اسلام آباد، پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس کی مدت 23 مئی کو ایک بار توسیع کے بعد آج ختم ہو رہی ہے۔

latest urdu news

تازہ فیصلے کے تحت اب پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے آج سے مزید ایک ماہ تک بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) آج سہ پہر تک جاری کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت نے بھی پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد جوابی طور پر پاکستانی طیاروں پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، اور دونوں ملکوں کے درمیان فضائی رابطوں کی معطلی اب تک برقرار ہے۔ اس کشیدگی کے باعث بین الاقوامی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے سفری لاگت میں اضافہ اور تاخیر کا سامنا بھی جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter