پہلگام حملہ: کیا پاک بھارت جنگ ایٹمی کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ایٹمی جنگ میں بدلنے کے خدشے کو مسترد کردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں اہم مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ممالک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا بھارت یا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی واقعے کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں یا سچ۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ٹیم کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ بھارت یا کشمیر میں کون ذمہ دار ہے اور محض باتوں یا غیر سنجیدہ بیانات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، شواہد ضروری ہیں تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ پاکستان ملوث ہے یا کسی نے پاکستان میں ان افراد کی مدد کی۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اب تک صرف بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع کے خیال میں صورتحال ایٹمی جنگ کی طرف نہیں بڑھے گی، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دراندازی یا حملہ کیا تو پاکستان بھرپور اور مناسب جواب دے گا۔

وزیر دفاع کے مطابق اگر بھارت نے کشیدگی میں اضافہ نہ کیا تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے بچنے کی کوشش کرے گا، کیونکہ پاکستان کشیدگی بڑھانے کا خواہش مند نہیں ہے اور نہ ہی کسی کارروائی کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter