142
فیصل آباد کے علاقے بھائی والا میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نو بیاہتا جوڑے نے مبینہ طور پر ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق، دونوں میاں بیوی کی شناخت 34 سالہ ساجد اور 25 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ان کی شادی کو ابھی صرف تین ماہ ہی ہوئے تھے۔
مقامی پولیس نے مزید بتایا ہے کہ خودکشی سے قبل رضیہ بی بی نے اپنے بھائی کو فون کر کے اس افسوسناک ارادے سے آگاہ بھی کیا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں میاں بیوی کی لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔