نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کے آغاز پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، جو حکومت کی جانب سے تحفے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

latest urdu news

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔ اس حوالے سے اوگرا کل اپنا ورکنگ پیپر حکومت کو پیش کرے گا، جس کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی عوام کی روزمرہ ضروریات پر اثر کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے، اور نئے سال کے موقع پر یہ اقدام صارفین کے لیے خوش آئند ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter