وادی نیلم میں افسوسناک حادثہ: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک جیپ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شنڈداس کے مقام پر پیش آیا، جہاں کیل سے تاؤبٹ جانے والی جیپ اچانک قابو سے باہر ہو کر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور اور ایک خاتون سیاح بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو نکال کر قریبی اسپتال اے ڈی ایس ہلمت منتقل کیا، جہاں زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے شکار افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ گاڑی کی حالت اور ممکنہ فنی خرابی یا تیز رفتاری کو بھی حادثے کی وجوہات میں شامل کیا جا رہا ہے۔

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 15 افراد جاں بحق، 12 مکانات زیر آب

مقامی انتظامیہ نے وادی میں آنے والے سیاحوں سے محتاط ڈرائیونگ اور دشوار گزار راستوں پر خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter