52
مری ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، تاہم باقی حصہ کھلا ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق حالیہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پہاڑ سے بڑے بڑے پتھر سڑک پر آگرے، جس کی وجہ سے ایکسپریس وے کا نصف حصہ متاثر ہوا۔ متاثرہ حصے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر سڑک کی صفائی اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایکسپریس وے مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔
وادی نیلم میں افسوسناک حادثہ: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بالخصوص بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں۔