جنگ بندی میں پاکستان کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا:مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے ایران ، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی پرشہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

latest urdu news

لاہور میں جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب بھی اس جنگ کا ذکر تاریخ میں آئے گا، وہاں پاکستان کا نام نمایاں ہوگا۔ ان کے مطابق دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچانے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مریم نواز نے جنگ بندی کے لیے عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی اور کوششوں نے اس عمل کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اور علاقائی سیاست میں پاکستان نے غیر معمولی سفارتی توازن کا مظاہرہ کیا، جس سے نہ صرف خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا بیان: پاکستانی قیادت نے بڑی جنگ ٹال دی

مریم نواز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں کے باعث دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی، اور امید ہے کہ آئندہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات بھی کامیاب رہیں گے اور مستقل امن کی راہ ہموار کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter