خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں: 7 دہشتگرد ہلاک، 1 لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم ‘فتنہ الخوارج’ کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ایک لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جسے فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

اس دوران، 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید ہو گئے، جو آپریشن کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک اور دہشتگرد مارا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد بھارتی پشت پناہی سے ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے، جن کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے۔ ’’ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں،‘‘ ترجمان نے کہا۔

شہداء کی تفصیلات:
لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل (24 سال) تعلق ضلع مردان سے، سوگواران میں والد اور بھائی شامل۔

نائب صوبیدار کاشف رضا (42 سال)  تعلق ضلع چکوال سے، سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے۔

لانس نائیک فیاقت علی (35 سال) تعلق ضلع ہری پور سے، سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور تین بیٹے۔

سپاہی محمد حمید (26 سال) تعلق ضلع ایبٹ آباد سے، سوگواران میں والدہ شامل۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter