وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق سے مطالبہ: تین ہزار ارب روپے فوری ادا کیے جائیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں بہتری لائی جا سکے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق کو خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرنے کی دعوت دیتے ہیں، لیکن ساتھ ہی صوبے کے تین ہزار ارب روپے بھی دیے جائیں، جو صوبے کا حق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک سالانہ واجبات کا بڑا حصہ نہیں دیا جا رہا۔

سہیل آفریدی نے صوبائی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی فورس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ضم شدہ اضلاع سے پولیس بھرتیوں کے لیے معیار میں نرمی کی گئی ہے اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ انہوں نے صوبے میں سیف سٹی منصوبے کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ انٹیلی جنس زیادہ تر وفاق کے پاس ہے، اس لیے بہتر تعاون ناگزیر ہے۔

وفاق کا رویہ خیبر پختونخوا کے ساتھ مسلسل تعصب پر مبنی ہے، ہمارا حق پورا دیا جائے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں پاکستان کے ساتھ وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک سے محبت کرتے ہیں اور وقت آنے پر صرف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے ضم شدہ اضلاع کی مالی مکمل شمولیت نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہونے کا بھی ذکر کیا اور اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں جدید فورینزک لیب قائم کی جائے گی جس کا خرچ صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر وفاق واجبات ادا کرے تو صوبہ پولیس، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter