خیبرپختونخوا پولیس نے فتنہ خوارج کے حملے ناکام بنا دیے، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور اور دیگر اضلاع میں خیبرپختونخوا پولیس نے رات کے وقت فتنہ خوارج کے چوکیوں اور پوسٹوں پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ پولیس کی مؤثر کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

latest urdu news

ترجمان کے مطابق تھانہ متنی، تھانہ بدھ بیر، بنوں کنگر، کاشوپل اور ضلع خیبرتکیہ کی پوسٹوں پر دہشت گردوں نے دستی بم اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیار استعمال کیے، لیکن پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے انہیں ناکام بنایا۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور چھ شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے پسپا کر دیے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے اور دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈے امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

فتنہ خوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیں گے ، صدر آصف زرداری

صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ ایسے حملوں کا دوبارہ امکان کم سے کم ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter