73
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیرت کے نام پر قتل کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "سب سے بڑی بے غیرتی” قرار دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ اس سنگین جرم پر خاموشی اختیار کرتا ہے، وہ بھی غیرت سے عاری ہوتا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے زور دیا کہ ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور ریاستی اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کرنی چاہیے تاکہ اس ظلم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل نہ صرف ایک فرد کے ناحق قتل کی علامت ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی اخلاقی پستی کی نشاندہی کرتا ہے۔
بلوچستان : بانو قتل کیس میں اہم موڑ، مقتولہ کی والدہ گل جان جیل منتقل
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فوری فراہمی ہی اس لعنت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔