کراچی ائیرپورٹ اور اطراف کی سکیورٹی مزید سخت، مسافروں کو وقت سے پہلے آنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اس کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز، پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) کے اضافی دستے ائیرپورٹ کی حدود اور ملحقہ سڑکوں پر تعینات ہوں گے۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر صرف ٹکٹ یافتہ مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو بلا وجہ ائیرپورٹ آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹر اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت متعلقہ دفاتر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کالونی میں ملازمین اور رہائشیوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ بعض اہم سڑکوں کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان کی مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

ذرائع کے مطابق سخت چیکنگ کے باعث راستوں میں تاخیر ہو سکتی ہے، اس لیے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کافی پہلے ائیرپورٹ پہنچیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter