جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر دی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا نام آئینی عدالت کے لیے زیر غور تھا لیکن انہوں نے آئینی عدالت کے جج کے طور پر خدمات انجام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کا بینچ گزشتہ دنوں صحت کی خرابی کے باعث ڈی لسٹ ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ آئینی عدالت کے عہدے سے معذرت کر گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔

دوسری جانب، 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز، جسٹس منصور علی خان اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج سپریم کورٹ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اور اپنے استعفے صدر پاکستان کو ارسال کیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter