اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی۔
زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، جن میں پشاور، سوات، ملاکنڈ، بونیر، دیر، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ شامل ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 170 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے میں تھا، تاہم اس کے جھٹکے پاکستان کے مختلف حصوں تک محسوس کیے گئے۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
