بھارت کی آبی جارحیت اور الزامات، خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پیپلز پارٹی اور عالمی سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جوہری قوتیں جنگ کی طرف گئیں تو اس کے اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا متاثر ہو سکتی ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا، مگر بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات اور آبی جارحیت کی کوششیں انتہائی تشویش ناک ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی جیسے بنیادی انسانی حق کو سیاسی ہتھیار بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، اور اگر اس کا بروقت حل نہ نکالا گیا تو مستقبل کی نسلیں پانی پر جنگیں لڑنے پر مجبور ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرے گا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات لگانے کی پالیسی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اور آئندہ بھی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کا مسلم اور پاکستان مخالف بیانیہ اسے بدترین نتائج کی طرف لے جا رہا ہے، انہوں نے بھارت کو ایک غیر ذمہ دار ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن کو بچانے کے لیے عالمی برادری کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter