عمران خان کی بینائی سے متعلق فیصلہ ڈاکٹر کریں گے، وکیل نہیں: طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بینائی کتنی متاثر ہوئی ہے، اس کا تعین کسی وکیل کا نہیں بلکہ مستند ماہر ڈاکٹر کا کام ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ آنکھوں کی صحت سے متعلق حتمی رائے صرف طبی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے مؤکل کی طبی رپورٹ تیار کریں، جو کہ قانون کی حکمرانی کی واضح مثال ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے ہر مرحلے پر قانونی تقاضے پورے کیے ہیں اور کسی بھی معاملے میں رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی وکیل کے بیان کی بنیاد پر یہ طے نہیں کیا جا سکتا کہ بینائی کس حد تک متاثر ہوئی ہے۔ اس مقصد کے لیے ماہر ڈاکٹر کو بھجوایا جا چکا ہے جو طبی معائنہ کرکے حتمی رائے دے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کا مؤقف ابتدا ہی سے یہی رہا ہے کہ عمران خان کو علاج کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

عمران خان کی آنکھ کا علاج پسند کے ڈاکٹر سے کرائیں گے، رانا ثنااللہ

طلال چوہدری نے اپوزیشن جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے کیونکہ اس کے پاس کوئی اور مؤثر بیانیہ نہیں بچا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ احتجاجی سرگرمیوں میں ناکامی کے بعد اب ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور صحت کے معاملے کو موضوع بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن ذاتی دشمنی کا کوئی سوال نہیں۔ حکومت نے کبھی یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ کسی قیدی کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا جائے۔ عمران خان کو وہ تمام حقوق دیے جا رہے ہیں جو قانون کے تحت کسی بھی قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ دستیاب رپورٹ کے بعض پیراگراف واضح کرتے ہیں کہ عمران خان کو خوراک اور دیگر سہولیات معمول سے بہتر فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے بقول جیل میں انہیں معیاری خوراک اور معروف برانڈز کا منرل واٹر بھی دستیاب ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت قانون کے مطابق ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter