پاکستان کسی جنرل یا سیاستدان کی جاگیر نہیں، یہ سب کا ملک ہے: حافظ نعیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی فردِ واحد، جنرل یا سیاست دان کی ملکیت نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔

لاہور میں مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا کارکن اہم ہوتا ہے، اور وہی جماعت ملک کو صحیح سمت دے سکتی ہے جو خاندانی سیاست یا وراثتی نظام پر نہ چلتی ہو۔

latest urdu news

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلا دیش جو کبھی پاکستان کا حصہ تھا، گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے بھارتی اثر و رسوخ کے تحت چل رہا ہے۔ ان کے مطابق ایک مشترکہ عنصر جو سب کو یکجا رکھ سکتا ہے وہ اسلام ہے۔

اب کی بار عوام ووٹ ڈالیں گے اور اس کی حفاظت بھی کریں گے، حافظ نعیم

انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ ملک کسی طاقت ور طبقے یا سیاسی رہنما کے ہاتھ میں نہیں بلکہ عوام کا ہے۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف جنگ بندی کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف عالمی رہنماؤں خصوصاً ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جو تضاد کی علامت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter