جنرل بس اسٹینڈ ،سلاٹر ہاوس، پارکنگ پلازہ ٹھیکوں کی نیلامی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر گوجرانوالہ نویدحیدر شیرازی کی خصوصی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ،سلاٹر ہاؤس ، پارکنگ پلازہ کی نیلامی ۔

latest urdu news

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی نگرانی میں جاری ترقیاتی اقدامات میں نیلامی کا عمل بھی شفافیت کی ایک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔

نیلامی میونسپل کارپوریشن گجرات جناح ہال میں زیر نگرانی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد گاڑا ، ایم او ایف فیاض بھلی ، ایکسین صغیر احمد ، ایم او پی حافظ محمد طیب عتیق کی زیر نگرانی ہوئی ۔

نیلامی میں کنٹرریکٹر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جنرل بس سٹینڈ فیس کا ٹھیکہ سید حسن شاہ آف معین الدین پور نے چار کروڑ 15 لاکھ روپے میں حاصل کیا جبکہ پارکنگ پلازہ احسن چوک کی نیلامی کا ٹھیکہ 73 لاکھ30 ہزار میں جبکہ سلاٹر ہاؤس گجرات کا ٹھیکہ 74 لاکھ15 ہزارروپے میں حاصل کیا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter