حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں بھی اضافہ کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے مقرر کردیا گیا

latest urdu news

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی حالیہ اضافہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ڈیلرز مارجن میں ردوبدل وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے، جس میں اوگرا کی سفارشات کو مدنظر رکھا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter