پہلی بار حکومت و اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، کچھ لوگوں کو شدید تکلیف ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے صدر زرداری کو ہٹانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، سیاست دان اور اسٹیبلشمنٹ متحد ہیں، سوشل میڈیا کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

سکھر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر بالکل بھی یقین نہ کیا جائے۔

latest urdu news

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں آج 2700 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں سکھر کا جلوس سب سے بڑا ہے، اور اسے بحفاظت مکمل کروانے کا کریڈٹ تمام سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کو جاتا ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آصف علی زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور نئی ترمیم لانے کی تیاری ہے، وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ: "میری گزارش ہے کہ دو دن سیاست سے اجتناب کریں، ایسی بے بنیاد باتوں پر بالکل یقین نہ کریں۔ بعض لوگوں کو اس بات سے تکلیف ہے کہ آج حکومت، سیاست دان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: حکومت مضبوط ہے، گورنر کچھ نہیں بگاڑ سکتا، علی امین گنڈاپور

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جب سب ادارے اور قیادت متحد ہوں تو کچھ عناصر اس یکجہتی سے خائف ہو کر افواہیں پھیلاتے ہیں، لیکن عوام کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو سنجیدہ نہ لیں۔

سندھ کے اضلاع شکارپور، کشمور اور کندھ کوٹ کے حالات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا:
"وفاقی حکومت کو مکمل اطلاع ہے، اور جیسے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو شکست دی گئی، ویسے ہی ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کر لیا جائے گا۔ یہ کام وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر سر انجام دیں گی۔”

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی صدارت سے ہٹائے جانے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، جنہیں حکومت نے سرکاری سطح پر یکسر مسترد کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter