پاکستان میں سونے کی قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے، جہاں فی تولہ سونا پہلی مرتبہ 4 لاکھ روپے کی حد سے تجاوز کر گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی، افراطِ زر اور عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اضافے کے باعث یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 59 ڈالر بڑھ کر 3818 ڈالر ہو گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان جیسے درآمدی سونے پر انحصار کرنے والے ملک پر پڑا ہے۔
تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمتوں میں اس ریکارڈ اضافے نے زیورات کی خرید و فروخت کے کاروبار کو متاثر کیا ہے، جب کہ عام شہریوں کے لیے سونا خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں۔