یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مزید مقدمات سے بری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کیس کے 9 مقدمات سے بری کر دیا، مجموعی طور پر اب تک 12 مقدمات سے بریت حاصل کر چکے۔

کراچی، سابق وزیر اعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ، یوسف رضا گیلانی کے لیے بڑی قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے، جب کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) سے متعلق میگا کرپشن کے 9 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

latest urdu news

عدالت میں یوسف رضا گیلانی دیگر شریک ملزمان کے ہمراہ پیش ہوئے، جہاں عدالت نے تمام نو مقدمات میں انہیں الزامات سے بری کر دیا۔ یہ مقدمات ایف آئی اے کی جانب سے ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل میں درج کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ ٹڈاپ کرپشن کیس کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا، جبکہ ایف آئی اے نے 2013 سے مختلف مرحلوں میں 26 مقدمات درج کیے، جن میں یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں باقاعدہ چالان میں بطور ملزم نامزد کیا گیا۔

عدالت اس سے قبل بھی یوسف رضا گیلانی کو 3 مقدمات سے بری کر چکی ہے، اور آج کے فیصلے کے بعد وہ مجموعی طور پر 12 مقدمات سے بریت حاصل کر چکے ہیں۔

یہ کیس اس وقت منظر عام پر آیا جب ملزمان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے بوگس کمپنیاں بنا کر فریٹ سبسڈی کی مد میں سات ارب روپے کی خطیر رقم خرد برد کی۔

یاد رہے کہ ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کے دوران سامنے آیا تھا، جس میں مختلف سرکاری و نجی شخصیات پر مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کی مسلسل بریتوں کے بعد ان کے خلاف موجودہ قانونی دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter