وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 27ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (جمعہ) طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم آئینی امور پر غور کیا جائے گا۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کو کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم سے پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں، جن میں مجوزہ ترمیم سے متعلق تجاویز اور تحفظات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ نے اس ترمیم میں اختیارات کی منصفانہ تقسیم سے متعلق اپنا اہم مطالبہ دوہرایا۔

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی نئی درجہ بندی، اعلیٰ عدلیہ سے متعلق اصلاحات، اور مسلح افواج کے کمانڈ ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔

آئین کے ساتھ کھیلنا خطرناک ہے، دوسری ترمیم ایک سال میں کیوں؟ مولانا فضل الرحمان

اجلاس کے دوران وزارتِ خزانہ، توانائی اور داخلہ کی جانب سے بھی اہم سمریاں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم متعلقہ وزارتوں سے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ لیں گے، جبکہ موجودہ معاشی چیلنجز، توانائی شعبے میں اصلاحات اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter