جمعرات, 8 مئی , 2025

بھارتی جارحیت کے سائبر حملوں کا خدشہ بڑھ گیا ، الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں ممکنہ سائبر حملوں کے پیش نظر ایک اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق، دشمن عناصر پاکستان کے اہم ڈیجیٹل نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں کے ذریعے غلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات، جعلی فشنگ لنکس اور من گھڑت معلومات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات، افواہیں یا پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق دعوے شیئر کرنے سے گریز کریں، ساتھ ہی مشتبہ ویب لنکس پر کلک نہ کرنے، غیر مصدقہ ای میلز اور سوشل میڈیا پیغامات نہ کھولنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ دشمن عناصر غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، اس لیے عوام کو صرف سرکاری یا مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کرنی چاہییں اور واٹس ایپ یا دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر آنے والی افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ انداز میں پاکستان کی مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں2معصوم بچوں سمیت 26 بے گناہ شہری شہید اور 46 زخمی ہو گئے۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter