فیصل راٹھور پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نامزد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے اور فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس مکمل نمبرز موجود ہیں اور پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل راٹھور تجربہ کار ہیں اور ایوان کے معاملات کو اچھے انداز میں چلائیں گے۔

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف بردار

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے گولڈن نمبر 27 ہے، لیکن مسلم لیگ ن کی حمایت کے ساتھ پارٹی کے پاس 40 ارکان کی حمایت موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیصل راٹھور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے اور یہ مختصر مدت کی حکومت کوئی آسان یا "پھولوں کی سیج” نہیں ہوگی۔

راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پیر کے روز جمع کرائی جائے گی، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے تحریک کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter