گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم نے اگر حکم دیا تو گورنرراج لگ سکتاہے۔
پشاور میں سرحدچیمبرمیں فیسیلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبےمیں دہشتگردی ہورہی ہے،ہم لاشیں اٹھارہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو صوبے کے حوالے سے تحفظات ہیں، صوبے میں امن قائم کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں، ہم صوبےمیں امن قائم کریں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈی آئی خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشتگردی افغانستان سےآرہی ہے، پی ٹی آئی نے کبھی مذمت نہیں کی، ڈرون حملوں کے خلاف اسمبلی میں قراردادپیش ہوتی ہے، جوانوں کی شہادتوں کے خلاف کبھی قرارداد دیکھی؟۔ افغانستان بھارت اوراسرائیل کاسہولت کار بنا ہوا ہے۔
سہیل آفریدی: خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن، مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کےلیے ہم سب مل کرکام کریں گے، چیف منسٹراتناکمزورہے کہتا ہے میرے پاس اختیار نہیں،تو استعفی دینا چاہیے، پی ٹی آئی میں مارچ کرنے کی ہمت نہیں، مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہیں ہوگا۔
