ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کو ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ڈیزل کا استعمال ان شعبوں میں بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بدستور 263 روپے 45 پیسے پر برقرار رہے گی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک مؤثر رہیں گی۔ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جاتی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی آ سکتی ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رہنے پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter