13
ڈی جی خان کے علاقے راکھی منہ میں 8 سے 11 سال کی تین بچیاں پانی بھرنے کے دوران تالاب میں گر کر جاں بحق ہو گئیں، لاشیں نکال کر منتقل کر دی گئیں۔
ڈی جی خان کے علاقے راکھی منہ میں افسوسناک حادثے کے دوران تین کمسن بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 8 سے 11 سال کی تین بچیاں پانی بھرنے کے لیے تالاب پر گئیں۔ پیر پھسلنے کے باعث وہ پانی میں گر گئیں اور جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ نے مزید بتایا کہ مقامی افراد کی مدد سے بچیوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔