خیبرپختونخوا پولیس یونیفارم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختون خوا کے یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کے لباس کو یکساں اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

latest urdu news

پولیس دستاویزات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے نئے قواعد و ضوابط Police Uniform Regulations 2026 کے نفاذ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت یونیفارم کا رنگ، ڈیزائن، بیجز، جوتے اور کیپ ایک جیسے ہوں گے تاکہ پورے صوبے میں یکسانیت قائم کی جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بھی دیگر اضلاع کے مطابق ہوگا، جس سے تمام فورس میں ایک مشترکہ شناخت پیدا کی جائے گی۔

پیٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے موٹرسائیکل سواروں کو 2200 روپے سبسڈی دینے کا اعلان

نئے یونیفارم رولز یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے، جس کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کا ظاہری ڈھانچہ ایک نئے انداز میں نظر آئے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter