لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

latest urdu news

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرائے نورنگ کے علاقے پردل بیگوخیل میں عمل میں لائی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا۔

پاکستان میں 2025 میں دہشتگردی کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گرد نذیر بھی شامل تھا، جو مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ اس کے علاوہ فواد عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی بھی مارے جانے والوں میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تینوں دہشت گرد ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھے۔

کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے تین شناختی کارڈز برآمد کیے گئے ہیں، جو ان کے دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق کا ثبوت ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے برآمد ہونے والے شواہد کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter