کوکین کیس کی ملزمہ پنکی کیلئے سخت سیکیورٹی، بغدادی تھانہ حساس قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کی جان کو لاحق ممکنہ خطرات کے باعث بغدادی پولیس اسٹیشن کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانے کو حساس مقام قرار دیتے ہوئے خصوصی حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی حفاظت کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت بغدادی تھانے اور قریبی علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی رینک کے افسر کے سپرد ہے جبکہ 2 ایس ڈی پی اوز، 3 ایس ایچ اوز اور 40 سے زائد اہلکار مختلف ڈیوٹیوں پر مامور ہیں۔

پولیس نے لاک اپ کے اطراف واقع عمارتوں اور چھتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ فوری رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن آنے جانے والے تمام راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور صرف مجاز افراد کو ملزمہ تک رسائی دی جا رہی ہے۔ لیڈی پولیس سمیت دیگر اہلکار دو مختلف شفٹوں میں حفاظتی فرائض انجام دیں گے جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کراچی میں گرفتار مبینہ منشیات فروش پنکی کی شناختی دستاویزات منظرِ عام پر آگئیں

سیکیورٹی پلان کے مطابق عدالت میں پیشی کے دوران ملزمہ کی منتقلی کی نگرانی ایس پی لیاری کریں گے جبکہ ایس ڈی پی او بغدادی کو مجموعی سیکیورٹی آپریشن کی کمانڈ دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ملزمہ کیلئے فراہم کیے جانے والے کھانے کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی اور عدالت لے جانے کیلئے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter