8
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر سکیورٹی اہلکاروں نے روک دیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ تاہم، ان کا قافلہ جیل سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع داہگل چیک پوسٹ پر روک لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جیل جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی۔ تاہم، سیاسی حلقوں میں اس واقعے کو مرکز اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
تاحال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یا خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔