چلاس: زیرو پوائنٹ کے قریب جی بی اسکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شیر نالہ کے قریب بشیداس زیرو پوائنٹ پر جی بی اسکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پرفائرنگ سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق پہاڑی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 2 ایس ایس یوپولیس اہلکار اور ایک جی بی اسکاؤٹس جوان شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو بشیداس ایف ڈبلیو او اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے بشیداس زیرو پوائنٹ کے قریب جی بی سکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آئی جی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ واقعے کی فوری، جامع اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تمام دستیاب وسائل، جدید تفتیشی ذرائع اور انٹیلی جنس معلومات بروئے کار لائی جائیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واضح ہدایت کی کہ مجرمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے کے محرکات، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کا بھی سراغ لگایا جائے اور جو بھی عناصر اس حملے میں براہِ راست یا بالواسطہ ملوث پائے جائیں ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی فائرنگ، 3 اہلکار شہید، دو شہری زخمی

وزیراعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ بشیداس، شیر نالہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز، نگرانی اور سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، تاہم انہیں قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حملہ آوروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter