بی آئی ایس پی اسکینڈل : سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنے آ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سندھ کے شہر میرپورخاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست منظرِ عام پر آ گئی ہے، جنہوں نے مستحقین کے لیے مختص امدادی رقم وصول کی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، محکمہ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے کم از کم 72 ملازمین کی بیویوں نے بی آئی ایس پی سے مالی امداد حاصل کی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ان افراد نے فی کس دو ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ 90 ہزار روپے تک کی رقم مختلف مراحل میں وصول کی۔

اس انکشاف کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اعلان کیا ہے کہ ان ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے پوری رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کرا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بی آئی ایس پی کا مقصد غریب اور نادار خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے، اور سرکاری ملازمین کا بلا جواز فائدہ اٹھانا قانون و انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter