سیلاب میں مدد پر پاک فوج اور حکومت کے شکر گزار ہیں، چیئرمین بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور متعدد علاقے ابھی تک مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مدد کے لیے پاک فوج، صوبائی اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا، لیکن عوام کی مشکلات کے پیش نظر مزید امدادی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

latest urdu news

نجی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاک فوج اور حکومتی اداروں نے متاثرین کی مدد کے لیے بہترین کام کیا ہے، جس پر وہ شکرگزار ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی مشکلات اتنی زیادہ ہیں کہ مزید امداد کی شدید ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی امداد کا جائزہ

انہوں نے بتایا کہ ضلع بونیر میں 100 سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جبکہ وہاں آباد اقلیتی برادری کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مالی اور مادی امداد کریں تاکہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter