27
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی چار اہم قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر قانون و انصاف، انسانی حقوق، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کے استعفیٰ کی وجہ سیاسی حکمتِ عملی یا کسی ذاتی فیصلے کا حصہ ہو سکتی ہے، تاہم پارٹی کی جانب سے باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے حالیہ سیاسی حالات کے پیش نظر بعض تنظیمی اور پارلیمانی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت یہ استعفیٰ بھی سامنے آیا ہے۔
عمران خان کو میرے استعفوں سے متعلق مکمل حقائق نہیں بتائے گئے، جنید اکبر کا انکشاف