اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے 76 کارکنان کی ضمانت منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 76 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ یہ کارکنان 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران تمام 76 افراد کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے روبکار جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے عدالتی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ روبکار فوری طور پر اٹک جیل پہنچائے جائیں تاکہ رہائی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق تمام گرفتار کارکنان اٹک جیل میں قید تھے اور وہ ضلع اٹک کے تین مختلف مقدمات میں زیر حراست تھے۔ امکان ہے کہ عدالتی روبکار کی وصولی کے بعد آج ہی ان افراد کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter